• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صاحبزادہ رفیق چشتی آج شب برأت کے حوالے سے خطاب کریں گے

پیٹربرا(نمائندہ جنگ) غوثیہ مسجد پیٹربرا میں بعد از نماز مغرب سرپرست اعلیٰ پیغام عشق رسولﷺ صاحبزادہ محمد رفیق چشتی سیالوی آج فضیلت شب برأت کے حوالے سے خصوصی محفل میں خطاب کریں گے۔ معروف نعت خواں محمد اشرف سیالوی بارگاہ رسالتﷺ میں ہدیہ نعت پیش کریں گے۔ اس حوالے سے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ برطانیہ بھر میں آج بروز ہفتہ والی رات شب برأت منائی جائے گی۔ برمنگھم جامع مسجد ہارونیہ، قادریہ ٹرسٹ، آمینہ سلطانیہ ایجوکیشن ٹرسٹ، سینٹرل مسجد، مسجد علی ہجویری میں بھی شب بیداری کی جائے گی۔ رات کو نفافل کے ساتھ صلوۃ التسبیح جماعت کے ساتھ ادا کی جائے گی جبکہ علمائے کرام شب برأت کی فضیلت پر روشنی ڈالیں گے، بعض مساجد میں اگلے دن روزہ کیلئے سحری کا بھرپور انتظام ہوگا۔
تازہ ترین