• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیسائیڈ اسلامک سینٹر کے زیر اہتمام ڈنڈی میں محفل شب بیداری آج ہوگی

ڈنڈی (پ ر) اسکاٹ لینڈ میں ٹیسائیڈ اسلامک سینٹر (ڈنڈی) کے زیراہتمام مرکزی جامع مسجد تاجدار مدینہ96-Aوکٹوریہ روڈ میں آج شب برأت کے سلسلہ میں ایک روحانی محفل شب بیداری کا اہتمام کیا گیا ہے۔ بعد نماز مغرب خصوصی نوافل اور بعد نماز عشاء علامہ سید اعجاز حسین شاہ صاحب کاظمی خصوصی خطاب کے علاوہ ذکر اور دعا فرمائیں گے۔ پروگرام فجر کی نماز تک جاری رہے گا، حاضرین کے لئے سحری کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔
تازہ ترین