• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’میں کشمیری ہوں‘‘ تحریک ضرور کامیاب ہوگی، فیصل محمود

برمنگھم(پ ر)برمنگھم کے معروف سیاسی، سماجی اور سپورٹس شخصیت مرزا فیصل محمود نے کہا ’’میں کشمیری ہوں‘‘ تحریک ضرور کامیاب ہوگی۔ یہ بات انہوں نے پیر سلطان فیاض الحسن سعروری قادری کی سربراہی میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے پاکستان کے نقشہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا جب ہم پاکستان کا نقشہ پر نظر ڈالتے ہیں تو پاکستان کے نقشہ پر لفظ محمد لکھا ہوا نظر آتا اور لفظ محمد کا میم کشمیری میں ہے جس طرح لفظ محمد میم کے بغیر نہیں لکھا جاسکتا اسی طرح پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے، پاکستان کشمیر سے اور کشمیر پاکستان سے ہے، اب ایک ایک پاکستانی اور ایک ایک کشمیری کو یہ تحریک’’میں کشمیر ہوں‘‘ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا پڑے گا۔ وہ وقت اب دور نہیں جب کشمیر بنے گا پاکستان۔
تازہ ترین