• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعیت اہل حدیث کا تربیتی اجتماع28اپریل کو ہوگا

بریڈفورڈ(پ ر) نبی اقدسﷺ کی سیرت سے عوام الناس کی تربیت کی جاسکتی ہے اسی خاطرمرکزی جمعیت اہل حدیث برطانیہ اپنی نئی نسل کو دینی و علمی تربیت کااہتمام کرنا اپنا فرض سمجھتی ہے۔ ناظم تبلیغ مرکزیہ مولانا حافظ شریف اللہ نے کہا اس غرض سے اتوار28اپریل کو جامع محمدی مسجد نیلسن میں مرکزی تربیتی اجتماع منعقد کیا جارہا ہے، جس میں مولانا محمدابراہیم میرپوری ،مولاناحافظ حبیب الرحمن حبیب ، مولانافضل الرحمن حقانی خطیب نیلسن،مولانا منیر قاسم، مولاناعبدالاعلی درانی، مولانا عبدالباسط العمری، مولاناواجد مالک مڈلزبرا، مولانا شفیق الرحمن شاہین، مولانا شریف اللہ شاہد، مولانا حافظ اخلاق بریڈفورڈ، مولانا صہیب حسن گلاسگو برادر وسیم خان برمنگھم کے علاوہ برطانیہ بھر کے علماء اور کارکنان جمعیت شریک ہورہے ہیں۔ اس اجتماع میں اردو اور انگلش میں اہمیت عقیدہ توحید و اتباع سنت، فکر آخرت، ختم نبوت، تعلیمات قرآن و حدیث، اصلاح معاشرہ، تزکیہ نفس، نماز و زکوٰۃ ودیگر ارکان اسلام اور روزمرہ مسائل پر روشنی ڈالی جائے گی، دریں اثناء بعد مغرب اردو و انگلش زبانوں میں تربیتی ورکشاپ بھی منعقد کی جائے گی جس میں روزمرہ کی دعائیں سکھائی جائیں گی، تربیتی نشست میں نماز عشاء تک انگلش میں مختلف موضوعات پر مختلف علماء لیکچردیں گے۔
تازہ ترین