• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوتھ اور وومن کشمیر کانفرنس میں شرکت کیلئے پارلیمنٹیرینز کو دعوت نامے جاری

برمنگھم (پ ر) تحریک کشمیر برطانیہ کے زیر اہتمام 24 اپریل برطانوی پارلیمنٹ میں منعقد ہونے والی یوتھ اور وومن کشمیر کانفرنس میں شرکت کے لئے ممبران پارلیمنٹ کو دعوت نامے جارہی کر دیئے گئے ہیں۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان ہونگے کنوینر آل پارٹیز کشمیر رابطہ کونسل اور ممبر آزاد کشمیر اسمبلی عبدلرشید ترابی خطاب کریں گے۔ تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کہا ہے کہ کانفرنس کے انتظامات مکمل ہیں، مختلف شہروں اور حلقوں سے ممبران پارلیمنٹ، نوجوان اور خواتین رہنما کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ کے بعد جو صورت حال پیدا ہوئی ہے بھارت نے جس طرح جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی ہے اس پر روشنی ڈالی جائے گی اور برطانوی حکومت کو توجہ دلائی جائے گی کہ وہ سیکورٹی کونسل کا مستقل ممبر ہونے کی حیثیت سے موجودہ حالات میں اپنا کردار ادا کرے۔ کانفرنس میں بھارت کے مظالم اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو اجاگر کیا جائے گا۔ کانفرنس میں برطانیہ کی بڑی اور نمایاں یونیورسٹیوں کی طلبا لیڈرشپ خطاب کرے گی۔ انہوں نے کہا ہے سیز فائر لائن پر جس طرح کشیدگی پائی جاتی ہے بھارت نے نہتے عوام کو اپنی دہشتگردی کا نشانہ بنا رکھا ہے مذاکرات سے مسلسل انکار کیا جارہا ہے۔ جنگ کی دھمکیاں اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انسانی حقوق کی کشمیر رپورٹ اور اس پر عمل درآمد کے لئے کمیشن کی تحقیقاتی ٹیم کو مقبوضہ کشمیر داخلے پر بھارتی پابندیوں اور مودی پالیسیوں کو زیر بحث لایا جائے گا اور مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔
تازہ ترین