• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماسٹر کارڈ کو 14بلین پونڈ کے معاوضے کے دعویٰ کا سامنا

لندن(پی اے) ماسٹر کارڈ کو 14بلین پونڈ کے معاوضے کے دعویٰ کا سامنا ہے عدالت کے ایک حیرت انگیز فیصلے سے کریڈٹ کارڈ فرم ماسٹر کارڈ کے خلاف 14بلین پونڈ کے قانونی دعوے کے امکان کا احیا ہوگیا ہے۔ لندن میں ایک کورٹ آف اپیل نے فیصلہ دیا ہے کہ کمپی ٹیشن اپیل ٹریبونل فرم کے خلاف کلاس ایکشن پر دوبارہ غور کرے جو دو سال قبل نہیں ہوسکا تھا۔ دعوے میں کہا گیا ہے کہ 46ملین افراد نے دکانوں پر ہائی کارڈ فیس کے مقابلے میں زائد نرخ ادا کئے۔ماسٹر کارڈ نے کہا ہے کہ وہ بدستور دعوے کی بنیاد سے اتفاق نہیں کرتا۔ فیصلہ حتمی نہیں اور دعویٰ پیشرفت کی منظوری کا حامل نہیں اور عدالت نے کہا ہے کہ بعض ایشوز پر دوبارہ سماعت کی جائے۔ فنانشل سروسز فرم نے کہا ہے کہ وہ عدالت کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کی منظوری حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے سابق مالیاتی محتسب والٹر میرکس جو دعوے کے پس پردہ ہیں۔1992ء اور 2008ء کے درمیان کم از کم تین ماہ برطانیہ کے ریزیڈینٹ 16سال کی عمر سے زائد تمام افراد کی جانب سے کلاس ایکشن کی کوشش کررہے ہیں جنہوں نے کوئی آئٹ یا سروس یو کے بزنس سے خریدا اور جسے ماسٹر کارڈ نے تسلیم کرلیا ہے ا ن کا ابتدائی دعویٰ دو سال قبل کمپی ٹیشن ایل ٹریبونل نے مسترد کردیا تھا اور کورٹ آف اپیل نے کہا ہے کہ ٹریبونل نے فیصلہ کرنے میں غلط لیگل ٹیسٹ کا اطلاق کیا۔ دعویٰ دوبارہ ٹریبونل میں جائے گا جس پر وہ دوبارہ غور کرے گا کہ اسے مزید آگے بڑھانے کی کارروائی کی جائے۔
تازہ ترین