• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کولیسٹرول کم کرنے کی دوا سٹیٹنز50فیصد مریضوں پر کام نہیں کرتی

لندن( پی اے ) ایک ریسرچ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ برطانیہ کے لاکھوں مریضوں کو کولیسٹرول کم کرنے کیلئے دی جانے والی دوا سٹیٹنز 50فیصد مریضوں پر کام نہیں کرتی ۔ برطانیہ کے ایک لاکھ 65ہزار مریضوں سے بات چیت کے بعد مرتب کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ دوا برے کولیسٹرول پر بہت کم اثر انداز ہوتی ہے اور 50فیصد مریضوں پر کام نہیں کرتی،جبکہ کولیسٹرول امراض قلب کی ایک بڑی وجہ ہے۔ سروے کرنے والوں نے بتایا کہ ان کی سمجھ میں نہیں آیا کہ یہ دوا بہت سے دوسرے لوگوں کی طرح سب پر ہی کام کیوں نہیں کرتی۔رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ مریضوں کو ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر دوا کا استعمال ترک نہیں کرنا چاہئے۔اس کی ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ مریض تشخیص دوا صحیح طریقے سے استعمال نہیں کرتے یا ڈاکٹر انھیں بہت کم قوت کی خوراک دے رہے ہیں۔برطانیہ میں ایک اندازے کے ہر سال ڈیڑھ لاکھ افراد ہلاک ہوجاتے ہیں جبکہ برا کم گنجانیت کالیپوپروٹین خون کی شریانوں کو بند کرنے کاایک بڑا سبب ہے۔ سیچوریٹڈ چکنائی کے استعمال میں کمی کرکے برے کولیسٹرول کو کم کیاجاسکتاہے لیکن اس کے باوجود بعض لوگوں کو دوا کی ضرورت پڑتی ہے۔ ماہرین کے مطابق سٹیٹنز کامنفی ردعمل بھی ہوسکتاہےاور اس پر بحث کاسلسلہ جاری ہےکہ بہت سے مریضوں کو یہ دوا کس طرح استعمال کرائی جاسکتی ہے۔
تازہ ترین