• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹرز اہلخانہ کو ساتھ نہیں رکھ سکتے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بوڑد نے ورلڈ کپ میں قومی کرکٹرز کو اپنی فیملی کو ساتھ لے کر جانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بعض سنیئر کھلاڑیوں نے پی سی بی کو تجویز دی تھی کہ کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ میں فیملی کو ساتھ لے جانے کی اجازت دی جائے، تاہم پی سی بی کے حکام کا موقف ہے کہ ورلڈکپ جیسے بڑے ایونٹ اور زیادہ سفر کے باعث کھلاڑیوں کو اہل خانہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ پی سی بی کے اس فیصلے سے کھلاڑی زیادہ خوش نہیں ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کے مشکل شیڈول کو مدنظر رکھتے ہوئے کھلاڑیوں پر اہلخانہ اور بچے ساتھ رکھنے پر پابندی لگائی ہے۔ ذرائع کے مطابق کھلاڑی صرف دورہ انگلینڈ میں اہلخانہ کو ساتھ رکھ سکیں گے لیکن عالمی کپ کے دوران وہ ایسا نہیں کر سکیں گے۔ پابندی عائد کرنے کا مقصد کھلاڑیوں کا مکمل فوکس ورلڈ کپ پر مرکوز کرانا ہے۔آئی سی سی ورلڈ کپ 30 مئی سے 14 جولائی تک انگلینڈ میں منعقد ہوگا ، پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں 16 جون کو اولڈ ٹریفرڈ میں ٹکرائیں گی۔ کھلاڑیوں کا موقف ہے کہ طویل دورہ میں تھکا وٹ کے بعد فیملیز کے ساتھ اچھا وقت گذرنے سے تھکاوٹ دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔

تازہ ترین