• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انگلینڈ روانگی سے قبل قومی کر کٹ ٹیم ہفتے سے دوبارہ ٹریننگ کا آغاز کرے گی، قومی ٹیم دوپہر دو بجے قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔ سات کر کٹرز فخر زمان، عماد وسیم، امام الحق، محمد حسنین، شاداب خان، شاہین آ فریدی، شعیب ملک میڈیا سے بات چیت کریں گے جبکہ عابد علی، بابر اعظم، فہیم اشرف، حارث سہیل، حسن علی ، جنید خان اور محمد حفیظ اتوار کو پریکٹس سیشن کے بعد میڈیا سے بات کریں گے، پیر کو قومی کر کٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، ہیڈ کوچ مکی آرتھر انگلینڈ روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کریں گے۔

تازہ ترین