• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان کا پانچ رکنی ٹیبل ٹینس دستہ ہفتے کی صبح عالمی انفرادی ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں شر کت کے لئے ہنگری روانہ ہوگا مقابلے22 اپریل سے بڈاپسٹ میں شروع ہوں گے، پاکستانی دستے میں قومی چیمپئن عاصم قریشی، شاہ خان، فیضان ظہور، خاتون قومی چیمپئن شبنم بلال اور فاطمہ خان شامل ہیں۔فیڈریشن کے صدر ایس ایم سبطین عالمی فیڈریشن کے اجلاس میں شرکت کریں گے وہ بھی ٹیم کے ساتھ جائیں گے، جبکہ سکریٹری فیڈریشن احمر ملک ڈیلی گیٹ کے طور پر ہنگری جائیں گے۔
تازہ ترین