• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناکام تجربات،لوٹ کھسوٹ کے باوجود پاکستان قائم رہے گا،پروفیسر ساجد میر

کراچی ( پ ر ) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ گجر چوک منظور کالونی میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ پاکستان پر اللہ کی خاص رحمت ہے ، متعدد ناکام تجربات اور لوٹ کھسوٹ کے با وجود پاکستان قائم و دائم ہے اور تا ابد قائم رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وزارتوں کے سربراہوں کی تبدیلی سے حکومت کی نا اہلی واضح ہوتی ہے دریں اثناء مرکزی جمعیت اہل حدیث سندھ کے سیکریٹری اطلاعات حافظ شاہان احمد کے مطابق پرفیسر ساجد میرہفتے کو شام 4بجے کراچی پریس کلب میں ’’ میٹ دی پریس ‘‘ سے خطاب کریں گے ۔
تازہ ترین