• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت کا دکھ 99 پر آؤٹ ہونے جیسا ہے،”خبرناک“ میں ڈمی اسد عمر کی دلچسپ گفتگو !

کراچی (جنگ نیوز) طنز و مزاح سے بھر پور ”خبرناک“ ہفتے کو نشر کیا جائے گا جس میں (ڈمی) سابق وزیر خزانہ اسد عمر مہمان ہوں گے۔ پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ”جاگدے رہنا میرے تے نہ رہنا“۔ اُنہوں نے بتایا کہ وزارت جانے کا دکھ 99 پر آؤٹ ہونے جیسا ہے۔ ایک سیگمنٹ میں (ڈمی) بزدار کا کہنا تھا کہ استعفیٰ وہ دے جسے لکھنا آتا ہو۔ استعفوں کے موسم میں برقعے نایاب، بلیک ہول قبضہ مافیا کے ریڈار میں، ٹماٹر دستک دے تو در کھول دو، خلا میں خودکشی کا انوکھا جنون، قارون کا خزانہ بھی نیب کی زد میں اور بزدار کے گھر کو لگا تالا۔ یہ تمام موضوعات بھی ”خبرناک“ میں زیر بحث لائے جائیں گے۔ علی میر اور عائشہ جہانزیب کے ساتھ ”خبرناک“ کا مزیدار شو رات11 بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔

تازہ ترین