• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وی سی این ای ڈی یونیورسٹی کیلئے جاپان انٹرنیشنل پریس کلب کا خصوصی ایوارڈ

ٹوکیو(عرفان صدیقی)این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کو جاپان انٹرنیشنل پریس کلب کی جانب سے پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے پر خصوصی ایوارڈدیا گیا .

اس موقع پر جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حشمت لودھی نے کہا کہ این ای ڈی پاکستان کی واحد انجینئرنگ یونیورسٹی ہے جو صرف بیس ہزار روپے فی سمسٹر کی فیس کے ساتھ عالمی معیار کے انجینئرز تیار کر رہی ہے جس پر ہمیں فخر ہے ۔

 این ای ڈی یونیورسٹی کا اعلیٰ تعلیمی معیار برقرار رکھنے کے لیے کبھی اصولوں اور تعلیمی معیار پر سمجھوتا نہیں کیا ۔

انھوں نے بتایا کہ خود وی سی ہونے کے باوجود ان کا بیٹا صرف ایک نمبر کی کمی سے این ای ڈی یونیورسٹی میں داخلہ حاصل نہیں کرسکا لیکن انھوں نے کبھی کوشش نہیں کی کہ اپنے بیٹے کو میرٹ سے ہٹ کر یونیورسٹی میں داخلہ دلائیں، ڈاکٹر حشمت لودھی نے کہا کہ دنیا میں جب بھی ہمارے طالب علم کوئی کارنامہ انجام دیتے ہیں تو سر فخر سے بلند ہوجاتا ہے ،ہمارے ذہین طالب علم آئے دن کوئی نا کوئی ایجادات کررہے ہوتے ہیں جس میں سے کئی عالمی سطح پر مقبولیت بھی حاصل کرتی ہیں اور ہم سب اپنے طلبا سے انتہائی کم فیس وصول کرتے ہیں ہمارے تعلیمی معیار کے باعث ہی این ای ڈی دنیا میں ایک سو اکیاون نمبر پر ہے۔ 

تازہ ترین