• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ اطلاعات کرپشن کیس ، ذوالفقار شلوانی سے متعلق احتساب عدالت سے پیش رفت رپورٹ طلب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ اطلاعات سندھ میں کرپشن کے دو ریفرنسز میں سابق سیکرٹری اطلاعات ذوالفقار شلوانی کی درخواست ضمانت پر احتساب عدالت سے تازہ پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو اور جسٹس کے کے آغا پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو محکمہ اطلاعات سندھ میں کرپشن کے دو ریفرنسز میں سابق سیکرٹری اطلاعات ذوالفقار شلوانی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ محکمہ اطلاعات میں آٹومیشن کے نام درج ریفرنس میں ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے گئے۔ شرجیل میمن کی درخواست ضمانت مسترد ہوئی تو ان کو بھی جیل جانا پڑا۔ 3 سال میں نیب نے 23 میں سے صرف 11 گواہ پیش کیے۔ سابق سیکرٹری اطلاعات 2 سال سے جیل میں ہے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے ضمانت خارج ہونے سے متعلق عدالتی حکم نامے کی کاپی طلب کرلی۔ عدالت نے احتساب عدالت سے تازہ پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ پراسیکیوٹر نیب نے موقف اپنایا کہ اس کیس میں دوسرے پراسیکیوٹر کو دلائل دینے کے لیے پابند کیا گیا ہے۔ پراسیکیوٹر ریاض عالم دوسرے بینچ میں مصروف ہیں، سماعت ملتوی کی جائے۔ عدالت نے نیب پراسیکیوٹر آر ڈی کلوڑ کو برہم ہوگئی۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو دلائل جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔

تازہ ترین