• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین ایف بی آر نے 15افسروں کو پرفارمینس الائونس دینے کی منظوری دے دی

اسلام آباد (حنیف خالد) ایف بی آر کے نوٹیفکیشن نمبر1094جو جمعہ کی شام جاری ہوا اس کے مطابق ساہیوال ریجنل ٹیکس آفس کے ڈپٹی کمشنر آئی آر سجاد صدیق نے اپنا عہدہ خالی کردیا ہے اور ریگولر بنیاد پر ڈپٹی کمشنر آر ٹی او ساہیوال کے ڈپٹی کمشنر آئی آر کا چارج سنبھال لیا ہے۔ جمعہ کو جاری ہونے والے تین الگ الگ نوٹیفکیشنز کے مطابق محکمہ کسٹم کے افسروں سرمد محمود ، حسن غلام محمد، مہوش منظور، فدا حسین، محمد زمان، حنا فیاض، احتشام نوید کو ان کی بنیادی تنخواہ کے سو فیصد کے مساوی پرفارمینس الائونس دینے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن نمبر1097۔سی۔IV / 2019کے مطابق محکمہ کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کے انٹیلی جنس افسروں مہتاب احمد جعفر اور صائمہ واحد کو ان کی بنیادی تنخواہ کے سو فیصد کے مساوی پرفارمینس الائونس دینے کی منظوری دی گئی ہے نوٹیفکیشن نمبر1092۔ سی۔IV / 2019 کے مطابق محمود اکبر، غلام فرید، حمیرالدین، محمد حنیف، خیام حسین مرزا، مس صنم مرزا کو ان کی بنیادی تنخواہ کے سو فیصد مساوی پرفارمینس الائونس دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

تازہ ترین