پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی خیبرپختون خوا نے نجی اسکولوں کو موسم سرما اور گرمی کی چھٹیوں کی لی گئی فیس والدین کو واپس کرنے کی ہدایت کردی۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی خیبر پختونخوا نے نجی اسکولز کو سرکلرجاری کر دیا ہے جس میں تمام نجی اسکولز انتظامیہ کو طلباء سے لی گئی موسم سرما اور گرمی کی چھٹیوں کی فیس واپس کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلر میں آئندہ والدین سے کسی قسم کی چھٹیوں کی فیس اور اسکول سروسز چارج نہ لینے کا بھی کہا گیا ہے۔
پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ احکامات نہ ماننے والے نجی اسکولز کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔