• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیض آباد دھرنا کیس فیصلہ، نظرثانی درخواستوں کو سپریم کورٹ میں نمبرالاٹ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) فیض آباد دھرناکیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی کیلئے درخواستوں کو نمبر الاٹ کر دیئے گئے ہیں۔ تحریک انصاف، الیکشن کمیشن، پیمرا، انٹیلی جنس بیورو ( آئی بی )، و دیگر نے فیصلہ پر نظرثانی کی درخواستیں جمع کرائی تھیں۔ درخواستوں میں عدالت سے اپنے سابق فیصلے پرنظرثانی کرتے ہوئے منفی آبزرویشنز کو ختم کر نے کی استدعا کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے پاکستان تحریک انصاف وغیرہ کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے 2017میں راولپنڈی اسلام آباد کو ملانے والی مرکزی شاہرہ پر واقع فیض آباد انٹر چینج پر دیئے گئے دھرنا کیخلاف ازخود نوٹس کیس کے فیصلے میں اپنے حوالے سے دی گئی منفی فائینڈنگز کیخلاف سپریم کورٹ میں دائر کی گئی نظرثانی کی آٹھ درخواستوں کے نمبر لگا دیئے ہیں ،پی ٹی آئی کی درخواست کو سی ایم اے 3575، ایم کیو ایم کی درخواست سی ایم اے 3579، شیخ رشید کی درخواست کو 3577، الیکشن کمیشن کی درخواست کو 3610، پیمرا کی نظر ثانی درخواست کو سی آر پی 268، آئی بی کی درخواست کو 267، وزارت دفاع کی درخواست کو 266 اور اعجازالحق کی درخواست کو 3582 نمبر لگایا گیا۔

تازہ ترین