• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ 7 سال میں پاکستان سے سی پیک کا ایک پیسہ بھی وصول نہیں کریں گے، چینی سفیر

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پاکستان میں چینی سفیر ژاؤ جنگ نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کو اہم قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ میں شرکت کریں گے، دورے میں سی پیک کے مزید منصوبوں کو حتمی شکل دی جائے گی،آئندہ 7 سال میں پاکستان سے سی پیک کا ایک پیسہ بھی وصول نہیں کیا جائے گا، اس منصوبے سے 7 لاکھ سے زائد افراد کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے،چین پاک اقتصادی راہداری کا سفر دونوں ممالک اور خطے کے لئے ترقی لایا ہے،جمعہ کو اسلام آباد میں سی پیک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پوری کوشش کررہے ہیں کہ نئی حکومت کے ساتھ سی پیک کی بہتری کے لیے اقدامات کریں،چین کو پاکستان پر اعتماد ہے، وقت کے ساتھ ہماری دوستی مضبوط ہوتی جارہی ہے، سب سے اہم بات دونوں ممالک کا تعلق ہے، دونوں حکومتوں کے لئے معاشی ترقی اولین ترجیح ہے۔چینی سفیر ژاؤ جنگ نے کہا کہ 19 ارب ڈالر سے 13 ارب ڈالر کمرشل ذرائع سے آئیں گے، سی پیک پروجیکٹ کے تحت تین بڑے پاور پلانٹس بھی لگائے جائیں گے، ہر ایک پر دو ارب ڈالر سے زیادہ خرچ آئے گا،چینی سفیر کا کہنا تھا کہ سی پیک کو ابھی مزید محنت درکار ہے، چین نے گوادر میں 150 بچوں کے لئے اسکول تعمیر کیا جسے اب وسعت دے دی گئی ہے اور اب اس میں 500 سے زائد بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

تازہ ترین