• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کی کارکردگی میں بہتری، کرپٹ، بدنام مجرموں کو پکڑنے کیلئے پر عزم، چیئرمین نیب

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب بدعنوان مجرموں، مفروروں اور اشتہاری مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے ”احتساب سب کا“ پالیسی پر عمل پیرا ہے، بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ، ملکی ترقی و خوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، تمام نیب ڈائریکٹر جنرلز شکایات قانون کے مطابق نمٹائیں، نیب اپنی کارکردگی میں بہتری لانے اور مجرموں کو پکڑنے کیلئے پرعزم ہے۔ یہ بات انہوں نے نیب ہیڈکوارٹرز میں نیب کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ چیئرمین نیب نے تمام ڈائر یکٹر جنرلز کو ہدایت کی ہے کہ وہ شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریاں اور انویسٹی گیشنز ٹھوس شواہد کی بنیاد پر قانون کے مطابق نمٹائیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب پیشہ ورانہ، شفافیت اور میرٹ پر عمل کرتے ہوئے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے جو کہ ملکی ترقی و خوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے اپنے قیام سے لے کر اب تک 303 ارب روپے قومی خزانہ میں جمع کرائے ہیں جو کہ نمایاں کامیابی ہے۔نیب نے سینئر سپروائزری افسران کی اجتماعی دانش سے فائدہ اٹھانے کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نظام وضع کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب کو گذشتہ 16 ماہ کے دوران 44 ہزار 315 شکایات موصول ہوئی ہیں نیب کو گذشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال دوگنا شکایات موصول ہوئی ہیں۔ نیب نے گذشتہ 16 ماہ کے دوران احتساب عدالتوں میں بدعنوانی کے 590 ریفرنس دائر کئے ہیں۔

تازہ ترین