• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیڈر دلیر ہو تو ٹیم بھی دلیر ہوجاتی ہے، وزیر اعظم عمران

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ورلڈ کپ کے لئے اعلان کردہ پاکستانی کر کٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے جمعے کو اسلام آباد پرایم منسٹر آفس میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کی، جس میں چیئر مین پی سی بی احسان مانی، ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی موجود تھے ۔وزیراعظم عمران خان نےتمام کھلاڑیوں سے مصافحہ کیا اوران کی حوصلہ افزائی بھی کی ،وزیر اعظم نے کھلاڑیوں کوورلڈ کپ میں محنت،لگن اورجذبے سے کھیلنے کی ہدایت کی۔واور انہیں 1992 کے ورلڈ کپ میں اپنے تجربات سے آگاہ کیا،انہوں نے کپتان سرفراز احمد کو فرنٹ سے لیڈ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ تم ٹیم لیڈر ہو اگرتم دلیری سے کھیلوگے تو تمہاری ٹیم بھی دلیر ہوگی، سرفراز احمد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کسی چیز کا خوف نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اگر خوف غالب آگیا تو جیت مشکل ہوجائے گی،انگلینڈ کی مشکل کنڈیشنز میں دلیری کے ساتھ کھیلنا ہوگا۔ 1992 میں ہماری ٹیم بہت کمزورتھی لیکن جذبے نے ہمیں جیت سے ہمکنارکرایا،وزیراعظم نے فاسٹ بالرحسن علی،جنید خان،فہیم اشرف کوانگلینڈکنڈیشن کے مطابق بالنگ ٹپس دیں۔

تازہ ترین