• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران قوم کو بتائیں کون انکی حکومت گرارہا ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا ہے کہ عمران صاحب کیا ہوا، آج خیریت تو تھی، بڑے پریشان تھے آپ ؟ اتنی گھبراہٹ اتنا غصہ ؟ کیا ہوا؟ وزیر اعظم کے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ’’ عمران خان صاحب ‘‘آپ نے کہا کوئی آپ کی حکومت گرا رہا ہے۔ قوم کو بتائیں کون آپ کی حکومت گرارہا ہے؟ آپ کی نالائقی ، نااہلی یا زبان؟اس حکومت کو گرانے کے لئے آپ کی نالائقی ، نااہلی اور زبان ہی کافی ہےابھی تو اپوزیشن نے بولنگ ہی نہیں کرائی تو آدھی ٹیم ہٹ وکٹ ہوچکی ہے‘ عمران صاحب پاکستان کے مفاد میں بیٹنگ آرڈر نہیں نالائق کپتان کی تبدیلی ہے۔

تازہ ترین