• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، لاپتہ چینی باشندے کی لاش نالے سے برآمد

اسلام آباد میں سپر مارکیٹ سے لاپتہ ہونے والے چینی باشندے کی اقبال ٹاؤن سے لاش بر آمد ہوئی ہے۔ لی جنک نیوگ نامی چینی باشندہ 15 اپریل کو کوہسار مارکیٹ سے لاپتہ ہوا تھا۔

پولیس کے مطابق چینی باشندے کی لاش ایک نالے سے ملی اور سر پر چوٹیں تھیں ، تھانہ کوہسار پولیس نے چینی باشندے لی جنک نیوگ کے دوست کی درخواست پر گزشتہ روز گمشدگی کا مقدمہ درج کیا تھا۔

واضح رہے کہ چینی باشندہ گزشتہ ہفتے اسلام آباد پہنچا تھا، جو دوائی لینے گھر سے نکلا اور لاپتہ ہوگیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر وقار الدین کا کہنا ہے کہ پولیس معاملے کی ہر پہلو سے تفتیش کر رہی ہے، چینی باشندے کا ذہنی توازن کا مسئلہ تھا، حادثاتی موت بھی ہو سکتی ہے۔

تازہ ترین