• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت ،جلسہ گاہ میں شہری نے کانگریس رہنما کو تھپڑ ماردیا

نئی دہلی (جنگ نیوز )بھارتی ریاست گجرات کے ضلع سندر نگر میں ایک عام شہری نے عوامی جلسے کے دوران خطاب کرتے ہوئے کانگریس رہنما کے منہ پھر تھپڑ دے مارا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس کے رہنما ہردک پٹیل جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے کہ اچانک جلسے کے شرکا میں موجود ایک شخص اسٹیج تک پہنچا اور ان پر تھپڑوں کی بارش کردی۔مذکورہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص نے پہلے کانگریس رہنما پر حملہ کیا جس کے بعد سیاسی رہنما کے حامیوں نے اسے پکڑ لیا۔حملہ آور کی شناخت ترون گجر کے نام سے ہوئی جسے ہردک پٹیل کے حامیوں نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ترون کاکہنا ہےکہا کہ میں ہردک پٹیل کو سبق سکھانا چاہتا تھا اور اسی وجہ سے اسے تھپڑ مارا۔اس نے بتایا کہ گجرات میں اگست 2015 میں ان کی اہلیہ حاملہ تھیں اور زیر علاج تھیں، تاہم اسی دوران پٹی در برادری کی جانب سے احتجاجی مظاہرے بھی کیے جارہے تھے جس کی وجہ سے انہیں اور ان کے اہلِ خانہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔کانگریس رہنما ہاردک پٹیل نے واقعے کے خلاف پولیس میں رپورٹ درج کرادی ہے۔
تازہ ترین