• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفا قی کا بینہ کا اجلاس منگل کو طلب،16 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئیگا

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کا بینہ کا اجلاس منگل 23 اپریل کو وزیر اعظم آ فس میں طلب کیا ہے۔ اجلاس کیلئے 16 نکاتی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے۔ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کو ایجنڈے میں شامل نہیں کیا گیا۔ اجلاس میں ای سی سی کے 8اپریل کو ہونے والے اجلاس کے فیصلوںاور کا بینہ کی سی پیک کمیٹی کے 13 اپریل کے فیصلوں کی تو ثیق کی جا ئیگی۔ این ایچ اے میں ڈیپوٹیشن پر ممبر فنانس تعینات کرنےاور سعودی فنڈ کی ترقیاتی گرانٹ سے چلنے والے منصوبوں کو ٹیکس سے استثنیٰ دینے کی منظوری دی جا ئیگی۔ مو جودہ تعلیمی نظام کو نئے خطوط پر استوار کرنے کیلئے پریزنٹیشن دی جائیگی۔ رحم کی اپیلوں میں پروسیجر ز کی وجہ سے تاخیر اور دیگر نقائص کو دور کرنے کی ، اپیلیٹ ٹریبونل ان لینڈ ریو نیو میں ممبر جو ڈیشل مقرر کرنے کی اور بنکنگ کورٹ ون پشاور کے جج کی خدمات واپس کرنے کی اورقحط سالی سے نمٹنے کے پلان 2019 کی منظوری دی جا ئیگی۔ او پی ایف کے بورڈ آف گورنرز کے سابق ممبران کا کیس اور نیشنل انڈوومنٹ سکالر شپ فار ٹیلنٹ ( نیسٹ ) کو وزارت منصوبہ بندی و ترقیات سے ٹرانسفر کرنے کی تجویز پر غور کیا جا ئیگا۔
تازہ ترین