آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات16؍ ربیع الاوّل 1441ھ 14؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

پنڈی بوائے کہاں ہیں؟سیاسی حلقوں میں تجسس

اسلام آباد(فاروق اقدس)سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی استعفیٰ اور پھر وفاقی کابینہ میں وسیع پیمانے پر ردوبدل کے بعد وزیراعظم عمران خان نے وزارتوں اور اعلیٰ سطحی حکومتی دیگر مناصب میں بھی مزید تبدیلیوں کا اشارہ دیا ہے جس سے حکومتی حلقوں اور سیاسی سطح پر شدید بے چینی اور اضطراب پایا جارہا ہے لیکن اس صورتحال میں راولپنڈی کی ایک اہم سیاسی شخصیت اور وفاقی کابینہ کے رکن شیخ رشید کا منظر سے اوجھل ہونا اور خاموشی نے سیاسی حلقوں میں تجسس پیدا کیا ہوا ہے ۔ کیونکہ ایسی صورتحال میں جب وفاقی کابینہ میں اتنے وسیع پیمانے پر ردوبدل ہوئے تقریباً 48 گھنٹے ہونے کو ہیں اور اپوزیشن کے ساتھ ساتھ حکومتی وزراء اور ترجمان بھی اس صورتحال پر تبصرے اور تجزئیے کرنے میں مصروف ہیں تو ایسے میں شیخ رشید جو ہراہم اورمشکل موقع پر اپنا مؤقف اور حکومت کا دفاع کرنے کے لئے ٹی وی سکرین پر موجود ہوتے ہیں اُن کے بارے میں کچھ علم نہیں کہ وہ کہاں ہیں کیا کررہے ہیں اور اُن کی خاموشی کی وجہ کیا ہے۔ یہ چہ مگوئیاں بھی ہورہی ہیں کہ ’’پنڈی بوائے‘‘کی خاموشی کا

تعلق اسی صورتحال سے تو نہیں ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے گوکہ اعلانیہ طور پر اپنی خواہش کا اظہار نہیں کیا لیکن وہ موجودہ حکومت میں اطلاعات ونشریات کی وزارت کے خواہشمند ضرور رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید