• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

30سرکاری گاڑیوں کے غلط استعمال کاالزام، شریف خاندان کیخلاف نیب کی تحقیقات

اسلام آباد (ایجنسیاں )سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کے خلاف نیب راولپنڈی کا ایک اور کیس سامنے آ گیا۔ میڈیا کے مطابق نیب ذرائع نے بتایا کہ سابق حکمران خاندان کے خلاف 30سرکاری گاڑیوں کے غلط استعمال کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔نیب ذرائع کے سرکاری گاڑیوں کے غلط استعمال کیس میں مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور فواد حسن فواد کے بیانات قلمبند کیے جاچکے ہیں جبکہ نیب ٹیم نواز شریف کی ضمانت ختم ہونے کے بعد جیل میں ان کا بیان لے گی۔ نیب ذرائع کے مطابق اس کیس میں انٹیلی جنس بیورو (آئی بی )کے سابق سربراہ آفتاب سلطان کو بھی بیان کیلئے طلب کیا گیا مگر وہ پیش نہ ہوئے۔گاڑیوں کے کیس میں وزارت خارجہ کے متعلقہ افسروں سے بھی بیانات لیے جا چکے ہیں۔
تازہ ترین