• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاور سیکٹر کی ریکوری میں اضافہ اورلائن لائسز میں کمی آئی ہے،عمرایوب

اسلام آباد (ساجد چوہدری، اسرار خان) وفاقی وزیرتوانائی عمر ایوب خان نے ایک ٹویٹ میں کہا ہےکہ پاور سیکٹر کی ریکوری میں انیس فیصد اضافہ ہوا ہے اور لائن لائسز اٹھارہ فیصد سے کم ہو کر 15.6فیصد رہ گئے ہیں ،اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2018سے فروری 2019میں (چار مہینے) میں انتالیس اعشاریہ چھ سو نواسی ارب روپ کی ریکوری کی گئ ،پچھلے سال ان ہی مہینوں کے مقابلے 51 ارب روپے کی اضافی وصولیاں ہوئی ہیں جو ایک ریکارڈ ہے۔ پچھلے سال کی نسبت پاور سیکٹر کی ریکوری میں 1.3 فیصد اضافہ ہواہے جو ریکارڈ سطح 96.3 فیصدپر پہنچ گئی ہے، وزارت کے ایک اعلیٰ افسر نے دی نیوز کو بتایا کہ لائن لائسز کے ایک فیصد کا مطلب پندرہ ارب رو پے ہیں ،اس کا مطلب ہے اکتوبر سے فروری 2019تک 36ارب روپے کا خسارہ ختم کیا گیا، وفاقی وزیر عمر ایوب نے مزید کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اسی فیصد پاور فیڈرز پر کوئی لوڈ شیڈنگ نہیں ، ملک میں8610فیڈرز ہیں ان میں سے6061پاور بندش سے مستثنیٰ ہیں ۔ وفاقی وزیر نےکہا دن رات چوری اور کرپشن کے خلاف ٹھوس مہم کی بدولت اکتوبر 2018 سےفروری2019میں پچھلے سال انہی مہینوں کی نسبت لائن لاسسز میں 2.4 فیصد کمی ہوئی ہے۔
تازہ ترین