• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

این ایل آئی رجمنٹ کی قربانیں قابل تعریف ہیں، جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی( وقائع نگا ر)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دفاع وطن میں این ایل آئی رجمنٹ کی قربانیاں قابل تعریف ہیں۔ جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے بونجی میں ناردرن لائٹ انفنٹری رجمنٹ (این ایل آئی) کا دورہ کیا اور لیفٹیننٹ جنرل انور علی حیدر کو رجمنٹ کے کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہدا کی یاد گار پر پھول چڑھائے اور دفاع وطن کیلئے قربانیاں دینے والوں کو شاندار انداز میں خرچ عقیدت پیش کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ این ایل آئی رجمنٹ کے حصہ میں دیگر اعزازات کے علاوہ 2 نشان حیدر بھی ہیں۔ 
تازہ ترین