• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

15دن میں واجبات ادا کرنے کی پوزیشن میں ہونگے، حلف نامے میں صحافیوں کو ادائیگی کی تصدیق کرنا ہوگی، مرتضیٰ وہاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مشیراطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہاہے کہ صحافیوں کے مسائل ہمارے مسائل ہیں، سندھ حکومت اگلے 10 سے 15دن میں میڈیا گروپوں کےواجبات کی ادائیگیوں کی پوزیشن میں ہوگی۔وہ جمعہ کو یہاںمقامی ہوٹل میںمنعقدہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل (ایف ای سی) کے اجلاس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کررہے تھے، جس سے پی ایف یو جے کے صدر جی ایم جمالی، سیکرٹری رانا محمد عظیم، کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) کے صدر حسن عباس اور سیکرٹری عاجز جمالی نے بھی خطاب کیا۔جبکہ خصوصی دعوت پر آئے ہوئےمندوبین سینئر صحافیوں طاہر نجمی، مظہر عباس، امتیاز خان فاران، فیصل عزیز، سراج احمد، طاہرحسن خان، سعید سربازی، اسلم خان اور عارف بلوچ نے بھی اجلاس کے شرکاء سے خطاب کیا۔ مرتضی وہاب نے کہا کہ واجبات وصول کرنے سے قبل چینلز اور میڈیاگرپوں کےمالکان کو حلف نامہ جمع کروانا ہوگا، جس میں صحافیوں کے واجبات ادا کرنے کی تصدیق کرنا ہوگی، جو ادارہ حلف نامہ جمع نہیں کرائے گا اس کے واجبات کلئیر نہیں ہوسکیں گے۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیراعظم کے نئےمشیر خزانہ پیپلزپارٹی کے مشیربھی رہ چکے ہیں جو ماضی میں ڈرائی کلین والی جماعت میں چلے گئے تھے اور وہاں سے کلین ہونے کے باعث ان کے خلاف کاروائی نہیں ہوئی، اس کے برعکس شرجیل میمن ڈرائی کلین جماعت میں نہیں گئے،جس کے باعث ان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔انہوں نے لاپتہ میڈیاکارکنان کو بازیاب کرانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ جن صحافیوں کے خلاف بھی کوئی مقدمات قائم کئے گئے ہیں، ان کی تحقیقات کی جائیںگی اور قانون کی بالا دستی قائم رکھتے ہوئے کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہونے دی جائے گی۔
تازہ ترین