• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتصالات نے پی ٹی سی ایل اثاثوں کی مالیت طے کرنے کیلئے فرم کی خدمات حاصل کرلیں

اسلام آباد ( رپورٹ: اسرارخان) پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پی ٹی سی ایل کی نجکاری سے حاصل 80کروڑ ڈالرز پرتنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی اتصالات نے ایک دہائی پرانا تنازع باہم حل کرنے کے لئے باقی34اثاثوں کی مالیت طے کر نے کی غرض سے ایک فرم کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔تین روز قبل کمپنی کے سینئر حکام نے نجکاری کمیشن کے ساتھ اجلاس کیا اور آگاہ کیاکہ انہوں نے باقی 14جائیدادوں کی مالیت کا تخمینہ لگانے کے لئے خان ایسوسی ایٹس کی خدمات حاصل کی ہیں۔ پاکستان قانونی اور کچھ دیگر وجوہ کے باعث مستقلی پر آمادہ نہیں ہے جبکہ غیر ملکی کمپنی اپنے مؤقف پرڈٹی ہوئی تھی اب کمپنی اثاثوں کی مالیت کے تخمینے پرآمادہ ہوگئی ہے۔ جس کے بعد یہ رقم منہا کرنے کے بعد باقی پاکستان منتقل کردی جائے گی۔ سیکرٹری نجکاری کمیشن رضوان ملک نے بتایا کہ کمپنی قیمت کے تعین کا عمل اورطبعی توثیق کا عمل 12سے 14ہفتوں میں مکمل کر لے گی۔2006میں پی ٹی سی ایل کی نجکاری کے بعد اتصالات کے پاس اس کا26فیصد حصص کے ساتھ انتظامی کنٹرول ہے۔ معاہدہ دو ارب 60کروڑ ڈالرز میں طے ہوا تھا۔ جس میںسے ایک ارب 80کروڑ ڈالرز ادا کردیئے گئے ہیں۔ باقی رقم 9اقساط میں ادا ہونی طے ہوئی تھی۔
تازہ ترین