• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کیلئے صدارتی نظام بہتر رہے گا، گورنر خیبر پختونخوا

کراچی (جنگ نیوز) گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان نے صدارتی نظام کی حمایت کردی ہے۔ ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ کے میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ پارلیمانی نظام میں بہت سے سمجھوتے کرنا پڑتے ہیں اور بلیک میل ہونا پڑتا ہے۔ اپنے کلچر کو مدِ نظر رکھتے ہوئے میں ذاتی طور پر سمجھتا ہوں کہ پاکستان کیلئے صدارتی نظام بہتر رہے گا، حکومت موثر ہوگی اور کرپشن بھی رُکے گی، وفاقی اکائیوں کو تحفظ ملے گا اور ترقی کیلئے سب کو یکساں مواقع بھی میسر ہوں گے۔ گورنر خیبر پختونخواہ کا تفصیلی انٹرویو ہفتے کی شب 10 بجکر5 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔
تازہ ترین