• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی روپے کا 1950 میں عروج 2019 میں زوال کے مصدقہ اعداد و شمار

اسلام آباد (حنیف خالد) گزٹ آف پاکستان جو 13 اکتوبر 1950 کو جاری کیا گیا اسکے مطابق برطانوی پونڈ 9.26 روپے کا اور آج 185.64 روپے کا ہو گیا ہے بھارتی روپیہ جو پاکستان کے موجودہ 76 پیسے کے برابر تھا 2019 میں پاکستانی دو روپے کا ہو گیا ہے برما کا روپیہ 1950 میں پاکستانی 0.76 روپے کے برابر تھا آج 0.0936 روپے کا ہے سیلون کا روپیہ پاکستان کے 0.76 روپے کے برابر تھا آج پاکستان کے 0.81 روپے کے برابر ہے امریکی ڈالر اکتوبر 1950 میں 3.30 روپے کا تھا آج 141.37 روپے کا ہو گیا ہے۔ ہانگ کانگ ڈالر 1950 میں پاکستان کے 0.56 روپے کا تھا آج 7.95 روپے کے برابر ہو گیا ہے۔ آسٹریلین ڈالر 1950 میں 7.37 پاکستانی روپے کا تھا آج 103.82 روپے کے برابر ہو گیا ہے ترکش لیرا 1950 میں 1.13 روپے کا تھا آج 24.58 روپے کے مساوی ہو گیا ہے۔ سوئس فرانک 1950 میں 0.75 روپے کا تھا آج 140.26 روپے کا ہو گیا ہے۔ فرانسیسی فرانک 1950 میں 0.02 روپے کا تھا آج 160 روپے کا یورو ہو گیا ہے۔ سویڈش کرونا 1950 میں 0.63 پاکستانی روپے کا تھا آج 15.25 روپے کا ہو گیا۔ جرمن مارک 1950 میں 0.75 روپے کا ہوا کرتا تھا آج جرمن کرنسی یورو 160 روپے کی ہو گئی ہے ۔
تازہ ترین