• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10 بلین گرین پاکستان پراجیکٹ کا پی سی ون تیار

اسلام آباد (ساجد چوہدری )وزارت موسمیاتی تبدیلی نے 10 بلین گرین پاکستان پراجیکٹ کا پی سی ون تیار کر لیاہے جو آئندہ چند روز میں منظوری کیلئے پلاننگ کمیشن کو بھجوا دیا جائے گا ، وزارت کے اعلٰی ذرائع کے مطابق اس پراجیکٹ میں پچاس فیصد وفاق جبکہ پچاس فیصد حصہ صوبوں نے دینا ہے ، سندھ کا حصہ اس منصوبہ کیلئے پانچ ارب روپے جبکہ بلوچستان کا آٹھ ارب روپے ہے ، سندھ اور بلوچستان نے اس سلسلہ میں اپنے کیس منظوری کیلئے اپنی کیبنٹ کو بھجوا رکھے ہیں۔
تازہ ترین