• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب فوڈ اتھارٹی میں مزید 1000 ملازمین بھرتی کئے جائینگے

لاہور(نمائندہ جنگ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کو مستحکم اور مضبوط ادارہ بنانے کیلئے وزیر اعلی ٰکی ہدایت پر اس میں مزید بھرتیوں کی اجازت دے دی گئی ہے۔پہلے مرحلے میں ایک ہزار کے قریب ٹیکنیکل اور نان ٹیکنیکل اسامیوں پر بھرتی کی جائے گی۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے افسروں کو بھرتی کے عمل کی تیاری جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ میرٹ کو یقینی بنانے کیلئے تمام عمل پر ویجیلنس ونگ خصوصی نظر رکھے گا۔
تازہ ترین