• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورینٹ کمپنی کے شئیر ہولڈر کو مشیر پٹرولیم بنا دیا گیا،رہنما پی پی شہلا رضا

اسلام آباد (عاطف شیرازی)اورینٹ کمپنی کے شئیر ہولڈر کو مشیر پٹرولیم بنا دیا گیا اورینٹ کمپنی پر 800ملین ڈالر جرمانہ ہےجس کے 26 فیصد شئیرز کے مالک مشیر پٹرولیم ندیم ہیں۔پیپلز پارٹی کی رہنما مشیر پٹرولیم پر شدید تنقید پر مبنی ٹویٹس کیے گیے ہیں۔پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شہلا رضا نے مشیر پٹرولیم کی تقرری کو مفادات کا ٹکرائو قرار داد دیتے ہوئے شدید تنقید پر مبنی ٹویٹس کیے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ سوئی نادرن نے لندن میں اورینٹ پاور پر کیس دائر کیا،عدالت نے اورینٹ پر 800 ملین جرمانہ کیا،اورینٹ نےمہلت مانگی مگر حکومت بدل گئی اورینٹ کےCEOندیم بابر نے اگست 18 عہدہ سے استعفی دیاستمبر میں انرجی ٹاسک فورس کا چیر مین بنادیا،اب مشیر پٹرولیم ہو گیا،اورینٹ کے26%شئیر کا اب تک مالک ہے۔
تازہ ترین