• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا،موٹرسائیکل سواروں نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر پر تیزاب پھینک دیا

سرگودھا(نمائندہ جنگ)سرگودھا میں موٹرسائیکل سواروں نے کار میں سوار ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر عثمان امتیاز پر تیزاب پھینک دیا۔ تیز اب گردی کے واقعہ میں ڈاکٹر کا ایک بازو جھلس گیا ملزم موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر عثمان امتیاز ظفر اللہ چوک میں اپنی کار میں موجود تھے اس دوران موٹرسائیکلوں پر سوار 4 افراد ان پر تیزاب گرا دیا۔ تیزاب گردی کے واقعہ میں ڈاکٹر عثمان امتیاز کا بازو جھلس گیا اور ان کی ساری کار پر تیزاب گرا۔ملزمان کیخلاف مقدمہ کے اندراج کی درخواست دیدی گئی ہے۔
تازہ ترین