• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میسرز پارک لین اسٹیٹ پرائیویٹ لمیٹڈ اور جعلی بینک اکاؤنٹس اسکینڈل میں ملوث میسرز ٹریکوم کا جنرل منیجر گرفتار

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) نیب راولپنڈی نے میسرز پارک لین اسٹیٹ پرائیویٹ لمیٹڈ اور جعلی بینک اکاؤنٹس اسکینڈل میں ملوث میسرز ٹریکوم پرائیویٹ لمیٹڈ کے جنرل منیجر محمد سلیم کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کو جعلی بینک اکاؤنٹس سکینڈل سے متعلق بدعنوانی اور میسرز پارک لین اسٹیٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کی فرنٹ کمپنی میسرز پارتھینان پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے قرضوں میں توسیع اور اس میں خوردبرد کے الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے۔ میسرز ٹریکوم پرائیویٹ لمیٹڈ کے جنرل منیجر محمد سلیم نے سہولت کار ڈمی فرم میسرز پارتھینان پرائیویٹ لمیٹڈ سے مل کر بے ایمانی اور غیر قانونی طریقہ سے پراپرٹی کا غیر قانونی طریقہ سے جائزہ لے کر گذشتہ جائزہ شدہ قیمتوں سے زائد قیمت مقرر کی جس سے مذکورہ کمپنی نے 2009ءمیں انٹرنیشنل بزنس اینڈ شاپنگ سنٹر سے دھوکہ دہی سے بھاری قرضہ حاصل کیا۔
تازہ ترین