• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشوا کے مظلوم باپ پر صلح کے لیے دباؤ ڈالنے کا انکشاف،ایک سیاسی رہنما ظالم اورمظلوم کےدرمیان ثالث بن گئے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)زندگی اور موت کے درمیان سانس لیتی نشوا کے مظلوم باپ پر صلح کے لیے دباؤ کا انکشاف ہوا ہے،ایک سیاسی رہنما ظالم اورمظلوم کےدرمیان ثالث بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق دارالصحت اسپتال کی انتظامیہ منفی ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے اور نشوا کے والد پر دباؤ ڈالا جانے لگا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دارالصحت اسپتال کا مالک ایم کیو ایم کے ایک رہنما کو لے کر لیاقت نیشنل اسپتال پہنچا، ذرائع کے مطابق اسپتال مالکان صلح صفائی کے معاملے پر معاوضہ دینے کے لیے بھی تیار ہیں۔خیال رہے کہ نشوا کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، لیاقت نیشنل کے ڈاکٹروں نے دعاکا کہا ہے۔واضح رہے کہ مجرمانہ غفلت پر غلطی کے اعتراف کے باوجود دارالصحت اسپتال کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہو سکی، 9 ماہ کی نشوا بدستور لیاقت نیشنل اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج ہے۔محکمہ صحت کی قائم کردہ کمیٹی نے اپنی رپورٹ وزیر اعلیٰ کو ارسال کر دی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ واقعہ انتہائی غفلت کی وجہ سے پیش آیا۔رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ ہیلتھ کیئر کمیشن کو حتمی کارروائی کرنی چاہئے، کمیشن کو مؤثر اور فعال کیا جائے۔ 
تازہ ترین