• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کی شرح میں 0.30فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،ادارہ شماریات

اسلام آباد(جنگ نیوز)ادارہ برائے شماریات پاکستان( پی بی ایس) کا کہنا ہے کہ مالی سال 2018-19ء کے دسویں ماہ (اپریل 2019ء) کی پہلی دہائی میں مہنگائی کی شرح میں 0.30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔11 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ کم آمدنی والے طبقے کے لیے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 0.35 فیصد اضافہ ریکار ڈ کیا گیا، 11 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ٹماٹر، پیاز ،لہسن ،آلو،کیلے، دال مونگ، دال ماش، دال مسور ،زندہ مرغی، چینی ،خوردنی تیل، بیف، مٹن، مسٹرڈ آئل، ملک پاؤڈر، تازہ دودھ، دھی، نمک، اری چاول، ویجی ٹیبل گھی، سمیت 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔علاوہ ازیں ایل پی جی، گڑ،انڈے، سرخ مرچ، چنے کی دال، گندم، آٹا ،سمیت 8 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
تازہ ترین