آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر21؍رمضان المبارک 1440ھ27؍مئی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی اکائونٹس کیس، احتساب عدالت یونس قدوائی کی غیرحاضری پر برہم

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فلاحی مقاصد کیلئے مخصوص پلاٹس غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے سے متعلق جعلی اکائونٹس کیس میں یونس قدوائی کی غیر حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دوبارہ سمن جاری کر دیا جبکہ ملزم سلیم فیصل کو 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا، آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کی حاضری یقینی بنانیکی ہدایت کردی۔ جمعہ کو پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق ریفرنس کی سماعت کے دوران نامزد 9 ملزمان میں سے 8ملزمان محمد حسین سید ،متانت علی خان ، سمیع الدین صدیقی ، نجم الزمان ، سید خالد ظفر ہاشمی ، سید جمیل احمد ، عبدالرشید ، عبدالغنی عدالت میں پیش ہوئے ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں