آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
پیر21؍ صفر المظفر 1441ھ 21؍اکتوبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا انتخابی ڈراما فلاپ

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے انتخابی ڈرامے کا دوسرا مرحلہ بھی فلاپ ہوگیا ، سری نگر میں لوک سبھا کے انتخابات میں 90 پولنگ بوتھ پر ایک ووٹ بھی نہیں ڈالا گیا ۔

بھارتی لوک سبھا کے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 13ریاستوں کی ستانوے نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے گئے ، ان میں مقبوضہ کشمیر کے دو حلقے سری نگر اور ادھم پور بھی شامل ہیں ، کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی انتخابی ڈرامے کے مکمل بائیکاٹ کی اپیل کی تھی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سری نگر کے حلقے میں پچاسی فیصد ووٹرز نے ووٹ کا حق استعمال نہیں کیا جبکہ نوے پولنگ بوتھ ایسے تھے جہاں ایک ووٹ بھی نہیں ڈالا گیا ۔

دوسری جانب حریت رہنماؤں نے شرم ناک انتخابات کو مسترد کرنے پر کشمیری عوام کو سراہا ہے ۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید