• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتائیت میں ملوث سرکاری ملازمین کی فہرستیں کارروائی کیلئے ہیلتھ کیئر کمیشن کو بھجوانے کا حکم

ملتان( سٹا ف رپو ر ٹر )محکمہ صحت پنجاب نے اتائیت میں ملوث سرکاری ملازمین اور افراد کی فہرستیں کارروائی کیلئے ہیلتھ کیئر کمیشن کو بھجوانے کا حکم دیا ہے،محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن پنجاب نے صوبہ کے ٹیچنگ ہسپتالوں کے سربراہان کو مراسلہ جاری کیا ہے کہ وفاقی وزیر نیشنل ہیلتھ سروسز،ریگولیشن اینڈ کوآرڈی نیشن نے اس بات کا سخت نوٹس لیا ہے کہ ہیلتھ کیئر سروسز میں پیشہ ورانہ مہارت کا خیال نہیں رکھا جاتا،ہیلتھ پروفیشنلز ایلوپیتھک،ڈینٹسٹری ادویات تجویز کرتے ہیں اور مریضوں کے آپریشن بھی کر دیتے ہیں،مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ اتائیت میں ملوث سرکاری ملازمین اور دیگر افراد کو وارننگ دی جائے ،نان رجسٹرڈ اور نان کوالیفائیڈ ملازمین کی فہرستیں پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن کو سخت قانونی کارروائی کے لئے بھجوائی جائیں۔
تازہ ترین