• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹاسک فورسز کاآپریشن،175بجلی چورپکڑے گئے

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے ٹاسک فورسز کے ہمراہ آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں175بجلی چورپکڑلئے جن کوایک لاکھ32ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر21لاکھ 85ہزارروپے جرمانہ کیا گیا جبکہ 13بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے، میپکو شادن لُنڈسب ڈویژن نے بڑے پیمانے پر آپریشن کرتے ہوئے 98افراد کو ڈائریکٹ کنڈی سسٹم کے ذریعے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑلیا جن کو 26لاکھ36ہزارروپے جرمانہ کیا گیا اور مقدمات درج کر ادئیے گئے ۔
تازہ ترین