• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر میں غریب مریضوں کیلئے مفت ایم آر آئی ٹیسٹ بند

ملتان( سٹا ف رپو ر ٹر )نشتر ہسپتال میں غریب مریضوں کیلئے مفت ایم آر آئی ٹیسٹ بند کر دئیے گئے اور مفت ٹیسٹ کرانا مریضوں کے لئے خواب بن گیا جبکہ ایم ایس کی صوابدید پر صرف سفارشی مریضوں کیلئے یہ ٹیسٹ ہو رہے ہیں ،ایم ایس روزانہ2 مریضوں کا ٹیسٹ مفت کرتے ہیں مگر یہ مفت ٹیسٹ صرف سفارشی کا ہورہا ہے، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا کے پاس بھی ٹیسٹ مفت کرنے کا اختیار تو ہے مگر وہ کسی غریب مریض کا ٹیسٹ فری نہیں کرتے اسی طرح لیبارٹری ٹیسٹ ،سی ٹی سکین ٹیسٹ بھی ایم ایس کی منظوری کے بغیر مفت نہیں ہوسکتے ،اس سے قبل ان ٹیسٹوں کو فری کرنے کے لئے کسی ایڈیشنل ایم ایس کی ڈیوٹی لگائی جاتی تھی یا انہیں یہ اختیار دیا جاتا تھا مگر اب ایسا نہیں ہورہا، مستحق مریضوں نے ٹیسٹ مفت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین