• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی ایڈ پاس امیدواروں کیلئے اسامیوں کااعلان خوش آئند ہے‘بی ایس ایف

کوئٹہ(پ ر) بی ایس ایف کے ترجمان نے کہاہے کہ بلوچستان پبلک سروس کمیشن کی جانب سے محکمہ تعلیم میں گریڈ 17کی اسامیوں کیلئے بی ایڈ کی شرط سے بی ایڈ پاس امیدواروںنے سکھ کا سانس لیاہے نان بی ایڈ /ایم اے /ایم ایس سی پاس امیدواروں کی جانب سے تحفظات کااظہار سمجھ سے بالاتر ہے جس طرح کالج کی سطح پرلیکچرر کیلئے صرف متعلقہ شعبے میں ماسٹر ڈگری ہولڈر ہی اپلائی کرسکتاہے تو ایس ایس ٹی کیلئے بی ایڈ کی شرط پر اعتراض کیوں کیاجارہاہے ترجمان نے کہاکہ 2016ء سے بی ایڈ کے امتحانات نہ ہونے کا شور مچانے والوں نے بی ایڈ آنرز میں داخلہ کیوں نہیں لیابی ایڈ پاس امیدواروں کے حق پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے نہیں دینگے ۔
تازہ ترین