• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اجلاس کا انعقاد

پشاور ( نیوزڈیسک) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی صوبائی کابینہ کا اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر حسین احمد ہارون منعقد ہوا ، جلاس میں کابینہ کے تمام عہدیداروں نے شرکت کی ، اجلاس میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے سینئر ڈاکٹروں کی لمبی چھٹیوں ، استعفوں اور کارڈیک سرجیکل ڈیپارٹمنٹBOGکے چیئرمین ڈاکٹر نوشیر وان برقی جو کہ امریکی شہری بھی ہے کے رویے کی مذمت کی گئی ، ان کا کہنا تھا کہ ان اقدامات سے ہسپتال کو ختم کیا جا رہا ہے ، سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود ڈاکٹر نوشیروان کو ان کے عہدےسے برخاست نہیں کیا گیا جو کہ لمحہ فکریہ ہے ہسپتال کا نظام تہس نہس ہو کر رہ گیا ان کا کہنا تھا کہ ان غیر آئینی اقدامات پر سپریم کورت آرٹیکل 6کے تحت کارروائی عمل میں لائے ، کابینہ نے مطالبہ کیا کہ اگر ڈاکٹر نوشیروان برقی کو عہدے سے نہ ہٹایا گیا تو پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن صوبائی سطح پر احتجاج کریگی۔
تازہ ترین