آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل18؍ذوالحجہ 1440ھ20؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی کیسز ٹرائل کے قوانین میں بہتری کی گنجائش ہے،جسٹس قاسم خان

لاہور (خبرنگار خصوصی)پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں انسداد دہشتگردی عدالتوں کے ججوں کے تربیتی سیشن کے حوالے سے تقریب ہوئی ، تقریب میں جسٹس محمد قاسم خان، ڈی جی جوڈیشل اکیڈمینذیر احمد گجانہ اور انسداد دہشتگردی کے نظام عدل میں بہتری کیلئے تعاون کرنے والے غیر ملکی حکام کی بھی شرکت کی ۔جسٹس محمد قاسم خان نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے کیسز کے ٹرائل کے قوانین میں بہتری کی گنجائش ہے دہشتگردی کیسز میں گواہان قتل، دبائو یا دیگر طریقوں سے کیسز کمزور کردئیے جاتےانسداد دہشتگردی عدالتوں کے ججز دور دراز کے علاقوں میں موجود گواہوں کی عدالت میں طلبی کی بجائے جدید ڈیوائسسز پر بیان قلمبند کرائیں چار سو کلومیٹر دور بیٹھے گواہ کو بار بار طلب کرنے سے ان کا مورال پست ہوتا ہے جسٹس قاسم علی خان نے کہا کہ لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالتوں میں ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت کی سہولت فراہم کرنے پر برطانوی حکام کے مشکور ہیں جلد ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت کی سہولت پورے صوبے میں فراہم کی جائے گی دہشتگردی کے کیسز سے منسلک گواہوں سمیت دیگر افراد کے تحفظ کیلئے قانون بن گیا ہے اس قانون کے اطلاق کیلئے متعلقہ حکام کی تربیت ضروری ہے ۔

لاہور سے مزید