آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ22؍ ذوالحجہ 1440ھ24؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی کےعہدیدار منتخب، وزیر اعلیٰ بزدار پرویزالٰہی اور راجہ بشارت کی مبارکباد

لاہور(اپنے نامہ نگار سے،خصوصی رپورٹر) پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی کے انتخابات ہوئے۔ 49ووٹ لے کر میاں محمد اسلم صدر منتخب ہوگئے،جبکہ ان کے مدمقابل شہزاد ملک صرف 5ووٹ لے سکے ۔ 50ووٹ لیکرفیضان بنگش سیکرٹری کامیاب ہوئے ان کے مدمقابل احمد نعمان انور صرف 4ووٹ حاصلکرسکے، الیکشن کمشنر کے فرائض سینئر صحافی حامد ریا ض ڈوگر نے انجام دیئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی کے انتخابات میں کامیابی پر نومنتخب صدر میاں اسلم اور سیکرٹری فیضان بنگش کو مبارکباددی ہے ۔ سپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے نو منتخب صدر اور سیکرٹری کومبارک باد دی اور توقع ظاہر کی کہ نو منتخب عہدیدار پنجاب اسمبلی اور صحافی برادری کے درمیان موثر رابطے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔صوبائی وزیر قانون وبلدیات راجہ بشارت نے بھی نو منتخب صدر میاں اسلم،سیکرٹری فیضان بنگش کومبارکباد دی ہے۔

لاہور سے مزید