آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات16؍ ربیع الاوّل 1441ھ 14؍نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

لیسکو کے چیف لاافسر سجاد محمود بٹ کو عہدے سے ہٹادیاگیا

لاہور(سپیشل رپورٹر ) لیسکو انتظامیہ نے چیف لاافسر سجاد محمود بٹ کو بدعنوانی کے الزامات کے بعدعہدے سے ہٹا دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق چیف لا افسر سجاد محمود بٹ کے خلاف وزیر اعظم شکایات سیل، ایف آئی اے اور پیپکو کی جانب سے شکایات ملی تھیں کہ انھوں نے بعض وکلا کو بجلی چوری، ڈی ٹیکشن بلوں اور سابقہ واجبات کی ریکوری کے ہزاروں کیس سپرد کر دئیے ہیں جس پر بورڈ آف ڈائریکٹر کی ایچ آر اینڈ ایڈمن کمیٹی کے کنونیر نواز قصور ی کو انکوائری سپرد کر دی گئی، ذرائع نے کہا کہ چیف لا افسر کے خلاف رپورٹ بورڈ کو پیش ہو گی جس کے بعد انھیں نوکری سے باقاعدہ فارغ کردیا جائے گا۔

لاہور سے مزید