آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ22؍ ذوالحجہ 1440ھ24؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور ( خصوصی رپورٹر ) ایل ڈی اے کے میگا پروجیکٹ ارینہ( شاپنگ ہب) کی مارکیٹنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ،آج نیشنل انٹرنیشنل برانچ کو ارینہ کا تعارف کرایا جائے گا ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے کے میگا پروجیکٹ ارینا کو سابق ڈی جی ایل ڈی اے حامد زمان کے دور میں ایل ڈی اے دیگر میگا پروجیکٹ کی طرح ارینا کا سنگ بنیاد رکھا تھا اب ارینا تکمیل کے آخری مراحل کےقریب پہنچ چکا ہے ۔موجودہ ڈی جی آمنہ عمران خان نے ارینہ ہ کو جلد مکرم مکمل کرنے کی ہدایت دے دی ہیں اور ارینہ کی مارکیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ارینہ کی دکانیں شوروم کو کرایہ داری لیز پر دیا جائے گا۔ جس کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہارینہ کی دکانوں کو معروف برانڈز کو ہی دیا دیا دیا جائے گا۔ آج ارینہ کی تعارفی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جس کے مہمان خصوصی وزیر ہائوسنگ میاں محمود الرشید ،وائس چیئرمین شیخ عمران اور ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران خان ہونگی ۔ 130 کنال اراضی پرارینہ کی تعمیر کی جارہی ہے جس میں 84 ڈبل سٹوری یونٹس ہوں گے بنایا جا رہا ہے ۔ بین الاقوامی پانچ تہذیبوں کی تھیم دی جائے گی۔ نمبر ون چائنیز مال 12504 سکوئر فٹ پر12 چائنیز طرز کی شاپس بنائی جائیں گی، مغل سائیڈ میں 15397 مربع فٹ پر18 دکانیں بنائی جائیں گی جو مغلیہ دور کی یاد تازہ کریں گی۔

لاہور سے مزید